مشت زنی کے اسباب و نجات اور نقصان تلفی کیلئے یونانی علاج


مشت زنی کے اسباب درج ذیل ہے۔
۱: شادی میں تاخیر
جلق بازی کا پہلا سبب شادی میں تاخیر ہے۔ ایک بچہ ۱۳ یا ۱۴ سال کی عمر میں بالغ ہوجاتا ہے۔ لیکن معاشی اور سماجی مسائل کی بنا پر وہ بلوغت کے 15 یا 16 سال بعد ہی شادی کے قابل ہوتا ہے۔ اس کا علاج جلد از جلد شادی ہے۔ اگر شادی کی استطاعت نہ ہو تو حدیث کے مطابق روزے رکھ کر شہوت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
۲۔ بری صحبت
ایک بچہ جب جوان ہوتا ہے تو اس کے ہارمونز میں تبدیلی آتی ہے۔ چنانچہ وہ اس ہیجان کی نوعیت سمجھنےکے لئے اپنے دوستوں سے رجوع کرتا ہے۔ اگر اس کے دوست احباب مشت زنی عریاں فلموں اور اس قبیل کی دیگر خرافات میں ملوث ہوتے ہیں تو وہ اسے بھی ان معاملات میں ملوث کرلیتے ہیں۔ اس کا علاج دو رخی ہے۔ ایک تو ماں باپ بچے کی بلوغت کے وقت اس پر کڑی نظر رکھیں اور اس کے معمولات کو دیکھیں۔ دوسرا یہ کہ اگر کوئی شخص بری صحبت سے بچنا چاہے تو اسے چاہئے کہ فوری طور پر وہ ایسے دوستوں سے قطع تعلق کرلے۔ نعم البدل کے طور پر وہ صالح فطرت لوگوں کی کمپنی تلاش کرے۔
۳۔ جنسی تعلیم کا فقدان
ہمارے معاشرے میں جب ایک بچہ یا بچی جوان ہوتے ہیں تو ان کی جنسی تعلیم کا کوئی انتظا م موجود نہیں ہوتا۔ نہ تو تعلیمی اداروں میں اس موضوع پر کوئی تربیت فراہم ہوتی ہے اور نہ ہی ماں باپ اپنی روایتی ہچکچاہٹ کی بنا پر کسی راہنمائی کی پوزیشن میں ہوتے ہیں۔چنانچہ ایک نوجوان کے لئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا کہ وہ اپنے ہی ہم عمر اور ناپختہ دوستوں سے رجوع کرے یا جنسی موضوعات پر موجود ناقص کتابوں پر تکیہ کرے یا پھر انٹرنیٹ اور فلموں جیسے آزاد اور بد چلن میڈیا کو اپنا استاد بنالے۔ اسکے نتیجے کے طور پر ایک متجسس نوجوان بہت آسانی سے مشت زنی کی جانب راغب ہوجاتا ہے۔
انٹرنیٹ پر جنسی تعلیم کے نام پر جو مواد موجود ہے وہ بالعموم مغربی فکر کے حامل افراد نے تیار کیا ہے ۔اس کا بیشتر حصہ غیر معیاری ہے اور اس کا مقصد آزادانہ جنسی اختلاط کو فروغ دینا ہے۔نیز یہ انگلش زبان اور غیر ملکی کلچر کی وجہ سے ہماری آبادی کے ایک بڑے حصے کے لئے بے کار ہے۔اردو میں جنس کے موضوع پر معیاری مواد نہ ہونے کے برابر ہے۔
اس ضمن میں ریاست کو اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ ریاست اپنی نگرانی میں ماہرین کی مدد سے ایسا لٹریچر تیار کرے جو ایک پاکیزہ اسلوب میں ان نوجوانوں کی درست راہنمائی کرے۔ اس کے علاوہ ایسے ادارے رجسٹرڈ کئے جائیں جہاں جنسی مسائل کا اسپیشلائزڈ انداز میں حل پیش کیا جائے۔اس کے ساتھ ساتھ اہل علم حضرات، نفسیات دان اور ڈاکٹرز کو چاہئے کہ وہ اپنی انفرادی و اجتماعی کوششوں کے ذریعے معیاری لٹریچر تیار کریں۔ ہمارے اہل علم حضرات عام طور پر جنس کے موضوع پر نہیں لکھتے کیونکہ ایسے مصنفین کو معاشرے میں تنقید کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ لیکن ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ نوجوانوں کی تربیت ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے دوران اگر ہمیں ملامت بھی برداشت کرنی پڑے تو کوئی حرج نہیں۔
۴۔ کیبل ٹی وی جنسی لٹریچر کی بھرمار
مشت زنی کی ایک اور وجہ جنسی بے راہ روی کو فروغ دینے والے میڈیا تک آسان رسائی ہے۔ آج تقریباً ہر گھر میں ٹی وی، کیبل، انٹرنیٹ وغیرہ با آسانی دستیاب ہے۔ اس میڈیا پر بہت آسانی سے عریاں فلمیں، فحش تصاویر اور دیگر اخلاق باختہ مواد مل جاتا ہے۔ چنانچہ جب ایک نوجوان اپنے ارد گرد نظریں دوڑاتا ہے تو وہ خود کو چاروں طرف اس جنسی یلغار میں گھرا پاتا ہے۔ دوسری جانب اس کے اندرونی تقاضے بھی اسے گناہ کی جانب اکساتے ہیں۔ یہ سب صورت حال اسے مشت زنی کی جانب باآسانی لے جاتی ہے۔
اس کا علاج یہی ہے کہ انٹرنیٹ اور ٹی وی یا کیبلز کو کم سے کم وقت دیا جائے۔ نیز تنہائی میں ٹی وی یا کمپیوٹر استعمال کرنے سے گریز کیا جائے ۔ مزید یہ کہ ٹی وی اور کمپیوٹر کو کسی ایسی جگہ پر رکھا جائے جہاں لوگوں کا گذر ہو۔ آجکل تو نئے بالغ لڑکوں کے پاس وائی فائی والے موبائل اور 3g, 4g جیسے تیز انٹرنیٹ نیٹورک جیبوں میں رکھے ہوئے، نوجوانوں کو ایسے موبائل سے بھی گریز کرنا چاہیے۔
۵۔ عشق و محبت میں گرفتاری
بلوغت کے فوراً بعد ہی ایک نوجوان اپنے ارد گرد ایک عشق گزیدہ ماحول میں آنکھیں کھولتا ہے۔ ہر دوسرے ڈرامے، فلم یا ناول میں عشق و محبت کی داستانیں چل رہی ہوتی ہیں۔ چنانچہ وہ اس خیالی دنیا کو حقیقی سمجھ کر خود بھی قسمت آزمائی کرتا ہے۔ جب وہ اس میں کامیاب ہوجاتا ہے تو صنف مخالف سے اس کا اختلاط بڑھ جاتا ہے جو اسے مشت زنی کی جانب لے جاسکتا ہے۔
اس کا علاج یہ ہے کہ نوجوان ان ناولوں اور فلموں سے خود کو دور رکھتے ہوئے حقیقت پسندی پر مبنی لٹریچر پڑھے یا دیکھے۔ مثال کے طور سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم یا سیرت صحابہ کا مطالعہ کریں۔
6۔ تنہائی اور بے کاری
عام طور پر نوجوانوں کے پاس فارغ اوقات زیادہ ہوتے ہیں اوراس فراغت میں تنہائی بھی میسر آجائے تو ذہن پر جنسی خیالات چھا جانے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے۔ چنانچہ نوجوانوں کو چاہئے کہ خود کو مصروف رکھیں، ورزش کریں، کھیل کود میں حصہ لیں اور مثبت سرگرمیوں میں خود کو ملوث کریں۔ اچھی اور دینی ویب سائیٹس کا مطالعہ کریں اور ان سے راہ نمائی حاصل کریں۔
۷۔مخلوط تعلیمی نظام
مخلوط تعلیمی نظام کی بنا پر لڑکے اور لڑکی کو ایک دوسرے کے قریب رہنے کا موقع ملتا ہے۔ اس اختلاط کی بنا پر نگاہیں بے قابو ہوتیں اور خیالات برانگیختہ ہوتے رہتے ہیں۔ اسلام میں واضح ہدایت ہے کہ نگاہوں کو نیچی رکھو یعنی کسی کو شہوت کی نگاہ سے نہ دیکھو۔ چنانچہ پہلے تو اسی ہدایت پر عمل کیا جائے دوسرا یہ کہ کلاس لینے کے علاوہ کسی اور مقام پر صنف مخالف سے بے تکلفی نہ برتی جائے بلکہ اپنے ہم جنسوں ہی سے دوستی اور روابط رکھے جائیں۔
مشت زنی سے نجات کےلئے چند ہدایات
۱۔ نگاہوں کی حفاظت کی جائے اور جونہی کوئی فحش منظر دیکھیں تو اس سے نظر ہٹالیں۔
۲۔ خیالات کو پاکیزہ رکھنے کی کوشش کی جائے اور کوئی فحش خیال آنے پر اللہ کا ذکر اور اسکی یاد شروع کردی جائے۔
۳۔ نکاح میں جلدی کی جائے اور خود کو اپنی شریک حیات تک ہی محدود رکھا جائے۔ اگر نکاح کی استطاعت نہ ہو یا بیوی یا شوہرتک رسائی ممکن نہ ہو تو کثرت سے روزے رکھے جائیں۔
۴۔ غذا کو سادہ رکھا جائے تاکہ سفلی جذبات کم سے کم پیدا ہوں۔
۵۔ کسی گناہ کے سرزد ہونے کے بعد مایوس نہ ہوں بلکہ توبہ کرکے نئے سرے سے محنت میں لگ جائیں۔
۶۔ خود کو مصروف رکھیں اور زیادہ سے زیادہ مثبت سرگرمیاں شروع کریں۔
۷۔ جذبات کو بھڑکانے والی فلم ، ڈرامہ، ناول، سائٹ یا رسائل و جرائد سے پرہیز کریں۔
۸۔ جسمانی مشقت کریں اور کسی کھیل کود یا جسمانی ورزش میں خود کو مصروف کریں۔
 مشت زنی سے پہنچے ہوئے نقصان کا علاج
مشت زنی کی وجہ سے نقصان کی تلفی کیلئے کچھ یونانی نسخے لکھ رہا۔ 
1
عضو خاص پر مالش کرنے کیلئے طلا بنانے کا طریقہ:
بارہ عدد دیسی انڈے کو اُبال کرذردیاں نکال لیں لوہے کے توے پر ذردیاں رکھ کر اُوپر کوئی اُونچا سا برتن رکھ دیں تا کہ دھواں نہ نکلنے پائے بعد میں دکھتے ہوے کوئلوں پر یا گیس کے چولھے پررکھ کر ہلکی سی آنچ جلائیں اور توے کو تھوڑا سا ایک سائیڈ سے اُونچا رکھیں اور جس جگہ سے توا نیچے کو ہے اس جگہ پر کوئی پیالی رکھ دیں اس لیے کہ 10منٹ بعد جب تیل نکلنا شروع ہو جائے گا خود بخودتیل قطرہ قطرہ کرکے پیالی میں آ گرے گا جب تیل نکلنا بند ہو جائے تو آگ بند کر دیں تیل کسی شیشی میں ڈال کر رکھیں۔ تر کیب استعمال وفوائد: رات سوتے وقت عضو خاص پر 2 منٹ مالش کریں۔ تیل لگا کرعضوخاص پر کوئی چیز وغیرہ نہیں باندھنی۔ صبح اُٹھ کرعضوخاص کو نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ اسی طرح دس روز مالش کریں۔ ان شاء اللہ تعالی بغیر کسی آبلہ یا پھنسی کے عضوخاص میں بےانتہا قوت و سختی پیدا ہو جائے گی۔
---------------------------------------------------------------------------
2
بیرونی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔

کیونکہ جب رگوں و پٹھوں میں جلق وغیرہ سے کمزوری واسترخاء پیدا ہو گیا ہو تو اس کے لیے بیرونی علاج زیادہ کامیاب رہتا ہے لیکن چونکہ ایسی ادویات عام طور پر قیمتی اور بہت سے اجزا کے مرکب تیار ہوا کرتیں ہیں ،لہذا ان سب کو نظر انداز کرکے میں یہاں وہ نسخہ پیش کرتا ہوں جو بڑے بڑے قیمتی نسخہ جات سے بہتر ہے اگر عضوخاص پر نیلی نیلی رگیں اُبھری ہوئی معلوم ہوں تو ضرور استعمال کریں اس نسخہ سے بہت مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔

نسخہ الشفاء: دار چینی حسب ضرورت لےکر خوب باریک پیس لیں اورپھر پانی ڈال کر خوب ہی گھوٹیں حتی کہ مرہم سی ہو جائے رات کے وقت آگے والا حشفہ اور سیون چھوڑ کر لیپ کرکے اور برگ پان باندھ کر صبح کھول دیں اسی طرح دس روز جاری رکھیں۔ نیز شام 6 بجے خالی پیٹ دارچینی پیسی ہوئی بقدر 2 گرام ہمراہ نیم گرم دودھ سے دس دن تک کھاتے رہیں۔

 فوائد:: بفضلہ تعالی رگوں کی سستی وغیرہ دورہو کر عضو خاص میں سختی اور قوت باہ پیدا ہو جائے گی۔
----------------------------------------------------------------------------
 3
مردانہ قوت کیلئے خود ہی طلاء بنائیں۔

لہسن 50گرام چھیل لیں اور اسے کھرل وغیرہ میں کوٹ کر پانی نکال لیں اور پانی کے برابر تلوں کا تیل شامل کرکے کوئلوں کی آگ پر رکھیں جب پانی جل جائے اور تیل باقی رہ جائے تو شیشی میں سنبھال رکھیں اور بوقت ضرورت پانچ بوند تیل کی صرف دو منٹ تک حشفہ و سیون چھوڑکر مالش کریں اور برگ پان باندھ کر سوئیں اسی طرح آٹھ دس روزعمل کرنے سے بفضلہ تعالی عضو خاص کے پٹھوں میں پوری قوت پیدا ہوجائے گی۔
-----------------------------------------------------------------------------
4
نسخہ:معجون مجلوقین
تج10گرام، تالمکھانہ10گرام، موصلی سفید10گرام، موصلی سیاہ10گرام، اُٹنگن10
گرام، ستاور10گرام، شقاقل مصری10گرام، بہمن سرخ10گرام،  بہمن سفید10گرام، الائچی کلاں 20گرام، دارچینی20گرام، بوپھلی20گرام، گوکھرو20گرام، ثعلب مصری20گرام، طباشیر20گرام، فلفل دراز40گرام، مغزبادام50گرام، شہدخالص1200گرام
تیاری: تمام ادویات کا باریک سفوف بنا لیں بعد میں شہد میں اچھی طرح مکس کرلیں معجون
تیار ہے:مقدار خوراک:6گرام صبح و شام نہار منہ آدھا کلو نیم گرم دودھ کیساتھ
فوائد: جلق و اغلام کے باعث کمزوری،جریان و احتلام سرعت انزال قوت باہ کے لیے نہایت مفید و مجرب معجون ہے۔ایک ماہ کا استعمال کافی ہے۔

-----------------------------------------------------------------------





Tags: Mushtzani k Asbab o Nijat aur Nuqsan Talafi ka ilaj, For Men, mardana taqat barhana, mardana taqat tips in urdu, mardana taqat ka desi totka, mardana kamzori aur uska ilaj, mardana kamzori ka ilaj in urdu, Mardon k liye younaani Nuskhay, Mumsik Goliyaan, Jiryaan, Sailan e Manni, riqqat e Manni, Muqawwi, Mardana Beemari k liye Younani Nuskha, Mardana Taqat k liye, Tila,

No comments:

Post a Comment

السلام علیکم ورحمۃ اللہ:۔
اپنی بہترین رائے ضرور دیں۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء