April Fool

اپریل فول ایک گندی رسم
از: محمد عظیم قاسمی فیض آبادی
ماہنامہ دارالعلوم ، شماره 04 ، جلد: 93 ربيع الثانى 1430 ھ مطابق اپریل 2009ء
 
مغرب کی تقلید کے اشتیاق نے ہمارے معاشرے میں جن برائیوں اور جس طرح کے رسم ورواج کو جنم دیا اس میں سے بعض رسومات ایسی ہیں جو بے شمار گناہوں پر مشتمل ہیں ان میں سے ایک رسم ”اپریل فول“ کی ہے، جو جھوٹ دھوکہ، فریب دغا، اور ایذاء رسانی کے علاوہ بہت سے ناجائز اور گناہ کبیرہ پر مشتمل ہے۔ مغربیت کی تقلید کی رومیں بے سوچے سمجھے بہہ جانے کا شوق جن لوگوں کو دامن گیر ہے انھوں نے اس مسموم اور گندی رسم کو بڑے شوق سے قبول کیا۔ اس رسم کے پیش نظر پہلی اپریل کو جھوٹ بول کر لوگوں کو دھوکہ دینا، بے وقوف بنانا خوبی اور بڑا کمال تصور کیا جاتا ہے جتنی چالاکی مہارت اور جتنی صفائی کے ساتھ جھوٹ بول کر دوسرے کو جتنا بڑا دھوکہ و فریب دے لے اتناہی باکمال اور اپریل فل سے لطف اندوز ہونے والا شمار کیا جاتا ہے۔ اور بدمزاقی کی حد یہ کہ اس گناہ بلکہ مجموعہ گناہ کو مذاق سے تعبیر کیا جاتا ہے، جو خود ایک گناہ ہے اور جو نہ جانے کتنے انسانوں کے لیے ہلاکت کا سبب اور مالی نقصان کا باعث بنتا ہے۔
اگر انسان سنجیدگی سے غور کرے تو اس سے اجتناب اور اس کے ترک کردینے کے لیے اس اس مذاق کا صرف ایک جز یعنی ”کذب“ کی شناعت و قباحت ہی کافی ہے جس کے بارے میں خود فرمان نبوی ہے ”الصِّدْقُ یُنْجِیْ وَالْکِذْبُ یُہْلِکْ“ کہ سچ بولنا فوز وفلاح کا باعث جس میں انسان کی کامیابی سربلندی و سرفرازی مضمر ہے اور اس کے بالمقابل جھوٹ انسان کی ہلاکت اور دنیا وآخرت کی رسوائی کا باعث ہے۔ ایک موقع پر سرکار دوعالم صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اَلصِّدْقُ طَمَانِیَةٌ وَالْکِذْبُ رِیْبَةٌ“ کہ سچ اطمینان کا باعث جبکہ جھوٹ بے اطمینانی وبے قراری کا موجب ہے ۔ اس حقیقت سے بھی کوئی شخص ناآشنا نہیں ہے کہ راست باز انسان ہمیشہ قابل اعتماد ہوتا ہے، جبکہ جھوٹ کا سہارا لینے والا خلجان وخلش کا شکار ہوتا ہے۔ مسند احمد کی ایک روایت میں ہے ”اَلْکِذْبُ یَنْقُصُ الرِّزْقَ“ کہ جھوٹ بولنا رزق کو کم کردینا ہے۔ ظاہر ہے کہ جھوٹے آدمی سے انسان معاملات وغیرہ کرنے میں اجتناب کرتا ہے جو انسان کے رزق کا سبب اور ذریعہ معاش ہے۔ مزید جھوٹ بولنے کی وجہ سے ہر وقت بے اطمینانی رہتی ہے جو چہرے کی ایمانی رونق کو بھی ختم کردیتا ہے اسی لیے بیہقی کی ایک حدیث میں ”اَلْکِذْبُ لَیَسَوِّدُ الْوَجْہ“ کہاگیا ہے کہ جھوٹ چہرے کو بے رونق کردیتا ہے، کیونکہ جھوٹے کے چہرے پر ہوائیاں اڑتی ہیں اور ایک جھوٹ کو مدلل کرنے کے لیے سو جھوٹ کا سہارا لینا پڑتا ہے، مزید جس سے جھوٹ بولا اس کا سامنا کرنے سے حیاء و شرمندگی کی وجہ سے جھوٹ بولنے والے کا چہرہ بھی بے رونق ہوجاتا ہے حضور صلى الله عليه وسلم کا ارشاد ہے کہ جب کوئی انسان جھوٹ بولتا ہے تو اس کے منہ سے ایسی بدبو آتی ہے کہ فرشتہ اس کی بدبو سے ایک میل دور بھاگتا ہے یہ تو ایک برائی اور گناہ ہے نبی کریم صلى الله عليه وسلم نے بطور مثال جس کا تذکرہ فرمایا ورنہ تو ہرگناہ و جرم کے ارتکاب سے ایسی بدبو پھیلتی ہے کہ خدا کی پاکیزہ اور مقدس مخلوق یعنی فرشتے اس کی بدبو اور تعفن سے میلوں دور بھاگتے اور نفرت کرتے ہیں اسی وجہ سے حدیث پاک کے اندر جھوٹوں کو ملعون قرار دیاگیا ہے۔
غور کیجئے کہ ایک گناہ کی نحوست اور اسکا ثمرہ و نتیجہ یہ ہے تو اس گناہ کا کیا حال ہوگا جو بیک وقت جھوٹ دھوکہ فریب اور ایذاء مسلم کا مجموعہ ہو اور اس کا ارتکاب کرنے والا کتنا بڑا مردود وملعون ٹھہرے گا، سرکار دوعالم صلى الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ ”وہ شخص ملعون ہے جو کسی مومن کو ستائے اور مکروفریب سے اس کو مصیبت وتکلیف میں مبتلا کرے“۔
امام مالک رحمة اللہ علیہ نے فرمایا کہ چار طرح کے لوگوں سے علم حاصل نہ کرو ان میں سے ایک جھوٹ بولنے والا بھی ہے۔ جھوٹ بولنا منافق کی علامت قرار دیاگیا ہے، اور جھوٹ بولنے والا ہمیشہ ہمیش کے لیے ناقابل اعتماد اور غیر معتبر ہوجاتا ہے پھر اس کی صحیح وسچی بات بھی جھوٹ کے زمرے میں شمار کی جانے لگتی ہے۔ دینی تو دینی دنیوی امور بھی اس کی رائے اور اس کی باتیں بے توجہی کا شکارہوتی ہیں۔اس کے علاوہ اس رسم کی انجام پذیری بعض اوقات جانی ومالی نقصان اور ذہنی الجھن میں بری طرح مبتلا کردیتی ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ”مذاق“ کا ایک جھوٹ کس کس طرح کی اور کتنی برائیوں کو جنم دیتا ہے اور اس رسم کے کسی بھی پہلو سے کسی بھی طرح کا کوئی خیر تلاش نہیں کیا جاسکتا۔
رہی یہ بات کہ اس رسم کی ایجاد اور ابتداء کیسے اور کہاں سے ہوئی؟ اس سلسلے میں موٴرخین کے بیانات مختلف ہیں۔ حضرت مولانا تقی عثمانی صاحب نے لکھاہے کہ بعض مصنّفین کے بیان کے مطابق فرانس میں سترہویں صدی سے پہلے سال کا آغاز جنوری کے بجائے اپریل سے ہوا کرتا تھا اس مہینے کو رومی لوگ اپنی وینس (Venus)کی طرف منسوب کرکے مقدس سمجھا کرتے تھے۔ اس لیے سال کی پہلی تاریخ اور بت پرستانہ تقدس کے ساتھ وابستہ ہونے کی وجہ سے اس دن خوشی و مسرت کا اظہارکیا کرتے تھے اور ہنسی مذاق بھی ان کی مسرت کا ایک حصہ تھا جو آہستہ آہستہ ترقی کرکے اپریل فول کی شکل اختیار کرگیا۔ اس رسم کی ایجاد کے تعلق سے ایک بات یہ بھی بیان کی گئی ہے کہ اس مسرت و خوشی کے دن لوگ ایک دوسرے کو تحفے و تحائف دیا کرتے تھے ایک مرتبہ کسی نے تحفہ کے نام پرمذاق کیا بعد میں دوسروں نے اس کو رسم کی شکل میں رواج دیا۔
ایک وجہ یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ دراصل یہودیوں اور عیسائیوں کے نزدیک یکم اپریل کو رومیوں اور یہودیوں کی طرف سے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو استہزاء و مذاق کا مختلف انداز وشکل سے نشانہ بنایا جاتا، اس لیے اپریل فل کی رسم انہیں شرمناک واقع کو یادگار کے طورپر منانے کے لیے اپریل فل کی رسم منائی جاتی ہے۔
غرض اس رسم کی ایجاد چاہے کسی دیوی کی طرف منسوب ہو یا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا استہزاء و مذاق اس کی بنیاد ہو یا پھر توہم پرستی یا کسی گستاخانہ نظریے یا واقعے سے جڑا ہوا ہو، یہ بات یقین کے درجے میں کہی جاسکتی ہے کہ یہ عیسائیوں اور یہودیوں کی ایجاد ہے جسے ہماری مشرقی تہذیب نے مغربیت کی تقلید میں بلاسوچے سمجھے اس کو اپنایا اگرچہ ہمارے مسلم معاشرے میں الحمدللہ اس کا چلن ورواج بہت عام نہیں، لیکن ہر سال دوچار واقعات کے ظہور سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ اقوال رسول صلى الله عليه وسلم کے آئینے میں، محبت رسول صلى الله عليه وسلم کا دم بھرنے والوں کو خود غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ”اپریل فل“ کی رسم ایک ”مذاق“ ہے جسے اپنایا جائے یا گناہ و جرم ہے جسے ترک کردیا جائے۔
* * *
--------------------

Taleem ul Aqaaid

http://ahlehaqonline.com/downloads/books/ad-diraasaatud-deeniya/2nd%20year/Taleem%20ul%20aqaid.pdf
تعلیم العقائد

Adab ul Muashirat

http://ahlehaqonline.com/downloads/books/ad-diraasaatud-deeniya/2nd%20year/Addab%20ul%20Maashrat.pdf
آداب المعاشرت
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالی

Seerat Khaatam il Anbiya

http://ahlehaqonline.com/downloads/books/ad-diraasaatud-deeniya/1st%20year/SEERAT%20KHATAM%20UL%20ANBIA.pdf
سیرت خاتم الانبیاء
مفتی محمد شفیع عثمانی رحمہ اللہ تعالی

Awaamil un Nahv

http://ahlehaqonline.com/downloads/books/ad-diraasaatud-deeniya/2nd%20year/awamal%20un%20nahv.pdf
عوامل النحو
مولانا مشتاق احمد چرتھاولی

ILM us SARF Aakhirain (Part 3, 4)

http://ahlehaqonline.com/downloads/books/ad-diraasaatud-deeniya/2nd%20year/Il%20mu%20Sarf%20(Part-3).pdf
علم الصرف
آخرین
مولانا مشتاق احمد چرتھاولی

ILM us SARF awwalain (Part 1, 2)

http://ahlehaqonline.com/downloads/books/ad-diraasaatud-deeniya/1st%20year/Ilm%20us%20Sarf%20By%20SHEIKH%20MUSHTAQ%20AHMAD.pdf
علم الصرف
اول، دوم
مولانا مشتاق احمد چرتھاولی

ILM un NAHV by Molana Mushtaq Ahmad

http://ahlehaqonline.com/downloads/books/ad-diraasaatud-deeniya/1st%20year/Ilm%20un%20Nahv.pdf
علم النحو
مولانا مشتاق احمد چرتھاولی

Taleem ul Islam (Complete) by Mufti Kifayat-Ullah

http://ahlehaqonline.com/downloads/books/ad-diraasaatud-deeniya/1st%20year/Taleem-ul-Islam-Urdu-ByShaykhMuftiKifayatullahr.a.pdf
تعلیم الاسلام مکمل چار حصے
مفتی کفایت اللہ رحمۃ اللہ علیہ

bahishti zewar

http://ahlehaqonline.com/downloads/books/fiqah/BahishtiZevarByShaykhAshrafAliThanvir.a.pdf
بہشتی زیور مکمل
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ

Daur e Hazir k Fitnay aur un ka ilaj

http://banuri.edu.pk/files/publications/E_Jamia%20Books_fitny%20ilaj_fitna.pdf
دور حاضر کے فتنے اور ان کا علاج
محدث العصر حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوریؒ

Qurbani k Ahkaam o Masaail

http://banuri.edu.pk/files/publications/Qurbani%20ky%20masail.pdf
قربانی کے احکام و مسائل
حضرت مولانا مفتی ولی حسن ٹونکی رحمہ اللہ
سابق مفتی اعظم پاکستان و شیخ الحدیث و رئیس دار الافتاء
جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
Tags: Hazrat Molana Mufti Wali Hasan Tonki, Fiqah, Fatwa, Urdu islamic Books, Jamia Banuri Town

Islami Aqaid by Hazrat Molana Ashraf Ali Thanvi r.a

http://ia600808.us.archive.org/5/items/IslamiAqaidByShaykhMuhammadSaifurRahmanQasim_358/IslamiAqaidByShaykhMuhammadSaifurRahmanQasim.pdf
اسلامی عقائد
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ

Aqaid e Islam by Hazrt Molana Muhammad Idrees Kandhelvi

http://ia801902.us.archive.org/14/items/AqaidUlIslamByShaykhMuhammadIdreesKandhelvir.a/AqaidEIslamByShaykhMuhammadIdreesKandhelvir.a.pdf
عقائد الاسلام
حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلوی صاحبؒ

Mazloom Sahaba ki Daastaanain

http://ia601604.us.archive.org/3/items/MazloomSahabahr.aKiDastanaynByShaykhNoorulHasanBukhari/MazloomSahabahr.aKiDastanaynByShaykhNoorulHasanBukhari.pdf
مظلوم صحابہ کی داستانیں

Tadreeb us Sarf

http://banuri.edu.pk/files/publications/TADREEBUSSARF.pdf
تدریب الصرف
علم صرف کی مشق اجراء کیلئے اردو میں کتاب

Taleem us Sarf

http://banuri.edu.pk/files/publications/TALEEMUSSARF.pdf
تعلیم الصرف
علم صرف کیلئے اردو میں کتاب

Chand Aham Islami Aadaab


http://banuri.edu.pk/files/publications/ADAB%20ISLAM.pdf
چند اہم اسلامی آداب

Muaviza Alat Taraaweeh ki Sharaee Haisiat

http://darululoom-deoband.com/urdu/books/tmp/1391338104%20Muawaza%20alattarawih_Risala.pdf
معاوضہ علی التراویح کی شرعی حیثیت
تراویح پر اجرت کی شرعی حیثیت
دار العلوم دیوبند کا فتویٰ

Awhaan ji Amaanat Awhaan ji Khidmat mein (Sindhi)

http://www.ubqari.org/data/pdf/Oh_han_Jee_amanaat.pdf
اوھان جی امانت اوھان جی خدمت م

Do Anmol Khazaanay

http://www.ubqari.org/data/pdf/DO%20ANMOOL%20KHAZANAY%20URDU%20UNICODE%20WEB%20EDITION%20APRIL%202012.pdf
2 Anmol Khazaanay
دو انمول خزانے
حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی

Maaldaar Banaane ka Aazmoodah Raaz

http://www.ubqari.org/data/pdf/MALDAR%20BANANE%20KA%20AZMOODA%20RAZ%20WEB%20EDITION%20APRIL%202012.pdf
مالدار بنانے کا آزمودہ راز
حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی

Mushkilaat k paharh aur Mere Roohani Tajrubaat

مشکلات کے پہاڑ اور میرے روحانی تجربات
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی
Tags: Wazeefa, Roohani ilaj, urdu islamic books, Hakeem Muhammad Tariq Mahmood Majzoobi Chughtaai

Zakat Form


Maslak Ulama e Deoband

http://darululoom-deoband.com/urdu/books/tmp/1394509230%20Maslak-e-Ulama-e-Deoband.pdf
مسلک علمائے دیوبند

Quran Majeed

http://darululoom-deoband.com/urdu/books/tmp/1395456571%20Quran%20Karim.pdf

القرآن الکریم، قرآن مجید، قرآن کریم، مصحف قرآن

Tafseer e Usmani

http://darululoom-deoband.com/urdu/books/tmp/1395571824%20Tafseere%20Usmani,%20Shaikhul%20Hind%20Translation.pdf
تفسیر عثمانی
ترجمہ شیخ الہند حضرت مولانا محمود الحسنؒ
تفسیر شیخ الاسلام حضرت مولانا شبیر احمد عثمانیؒ

Ahsanul Qira fee Tauzeehi Ausaqil iraa

http://darululoom-deoband.com/urdu/books/tmp/1395920186%20Ahsanul%20Qira.pdf
احسن القریٰ فی توضیح اوثق العریٰ
شیخ الہند حضرت مولانا محمود حسن صاحب دیوبندیؒ
Tags: islamic Urdu Books, Fatwa, Fiqah, Namaz e Juma, Juma ki Namaz, Chhotay Gaaon me Namaz e Juma, Daihaat main Namaz e Juma, 
نماز جمعہ، چھوٹے گاؤں میں نماز جمعہ، دیہات میں نماز جمعہ، غیر مقلدین، اہلحدیث، جماعت المسلمین، سندھ میں چھوٹے گاؤں میں جمعہ کی نماز

Teen Talaq dainay se Teen Talaq parhti hai


http://darululoom-deoband.com/urdu/books/tmp/1393476847%20Teen_Talaq%20Saudi%20Ulama.pdf


 سعودی عرب کی مجلس کبار علماء کا فیصلہ

تین طلاق دینے سے تین طلاق پڑتی ہے۔
Tags: Teen Talaq, Ghair Muqallideen, Ahle Hadees, Jamatul Muslimeen, Urdu Islamic Books,

Umrah ki Adaaegi ka Mukammal Tareeqa

http://darulifta-deoband.org/pdfupload.do?filename=Umra%20ki%20Adaegi%20ka%20Tariqa.pdf&newsoption=download
عمرہ کی ادائیگی کا مکمل طریقہ
مفتی محمود حسن بلند شہری
مفتی دارالعلوم دیوبند
Tags: Haj Umrah ka Tareeqa, Urdu islamic Book, Fatwa Darululoom Deoband, Shaikh2u islamic Books

Chand Aham Asari Masaail

http://darululoom-deoband.com/urdu/books/tmp/1393130894%20Chand%20Ahm%20Asri%20Masael_Mukammal.pdf
چند اہم عصری مسائل پر دار الافتاء دار العلوم دیوبند سے صادر کئے گئے فتاویٰ

Tasawwuf kia hai

http://darululoom-deoband.com/urdu/books/tmp/1394858345%20Tasawwuf%20Kya%20Hai.pdf
تصوف کیا ہے ؟  مولانا محمد منظور نعمانی ، مولانا محمد ادریس ندوی ، مولانا سید ابو الحسن علی ندوی